نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کو نہیں مانتے‘مراد علی شاہ

چیل مینئوئل صوبائی معاملہ ہے،ہم عدالت میں چیلنج کریں گے ؛وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 13 نومبر 2019 22:10

نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کو نہیں مانتے‘مراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کو نہیں مانتے۔

(جاری ہے)

جیل مینئوئل صوبائی معاملہ ہے، وفاق اس میں ترمیم نہیں کرسکتا، ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو 20 گاڑیاں، جس میں 10 سکشن اور 10 ہائی پریشر جیٹنگ میشنز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں، ایک اہم شخص نے کہا کہ سندھ حکومت کام نہیں کرتی، آپ کی آنکھیں اگر ہماری کاوش کو نہیں دیکھتی ہیں تو مجھے آپ کے اندھے پن پر افسوس ہے‘مراد علی شاہ نے وفاقی مشیر خزانہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے تحت معیشت نے ترقی کی ہے کہ سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے ملنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ کی کوشش سے شہر کو صاف کیا‘اس محنت کا فائدہ ہوا، وفاقی حکومت کراچی کیلئے بہت ساری کمیٹیاں بنا چکی ہے،میں ان کمیٹیوں میں اپنا نمائندہ نہیں بھیجوں گا وفاقی حکومت سندھ میں ترقیاتی کام اپنے نمائدے سے کروانا چاہتی ہے‘آرٹیکل 105 میں لکھا ہے کہ گورنر جو کام کرے گا وزیراعلیٰ کے مشورے سے کریگاآپ آئین پر چلیں‘کوئی مسئلہ نہیں ہوگاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہر میں 162 بلین روپے کا اعلان ہوا تھا، مجھے اس پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا تھا‘ میں پھر بھی خوش تھا کہ میرے شہر کی ترقی کریں گے، لیکن کچھ نہیں ملا‘نواز شریف نے اپنے دور میں 1.8 بلین روپے کراچی کیلئے فائر ٹرینڈر کی اسکیم منظور کی تھی، اس اسکیم سے بھی اس دور میں کچھ نہیں ملا‘وفاقی حکومت جتنا بھی پیسا کراچی کیلئے دے کم ہے‘لیکن دینگے کچھ نہیں‘انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی ہے کہ 18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ اس کو چیلنج نہ کیا جائے‘میں کہتا ہوں آپ اس میں ترمیم کرکیصوبوں کو مزید اختیار دیں‘ہم نیب آرڈیننس میں وفاقی ترمیم کو نہیں مانتے، جیل مینئوئل صوبائی معاملہ ہے، وفاق اس میں ترمیم نہیں کرسکتا‘ ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 900 ملین روپے کی لاگت سے یہ نئی 20 گاڑیاں خریدی ہیں اور پرانی سیکشناور جیٹنگ مشین‘ گاڑیاں مرمت کروا رہے ہیں پرانی گاڑیاں‘میشنز مرمت ہوکر واٹر بورڈ کو اگلے سال مل جائیں گی‘سندھ حکومت واٹر بورڈ کی100 ایم جی ڈی کی پمپنگ اسٹیشن 1.63 بلین روپے کی لاگت سے مکمل کی جا رہی ہے جس کا افتتاح دسمبر 2019 ء میں کرینگے،دھابیجی پمپنگ اسٹیسن کو 1.23 بلین روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کر رہے ہیں‘ سج سے شہر کو اضافی پانی مل سکے گا‘بلدیہ کیلئے حبیب بینک چورنگی سے 24 انچ ڈائی کی پائپ لائن کا کام 400 ملین کی لاگت سے مکمل ہوچکا ہے، اس اسکیم سے بلدیہ کے عوام کا پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا‘ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے 200 ملین روپے کی اسکیم شروع کی گئی ہے، لیاری کیلئے سندھی ہوٹل سے بکرا پڑی تک پانی کی فراہمی کی اسکیم 717 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے، اس اسکیم کی تکمیل سے لیاری میں پانی کا مسئلہ قدرے بہتر ہوجائے گا۔

#