Live Updates

نواز شریف واپس نہ آئے تو عمران خان پر این آراو دینے کا الزام لگے گا ،بابراعوان

سزایافتہ قیدی کو بیرون ملک جانے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جاسکتی ہے ، نیب ،عدالتیں اور قانون (ن)لیگ کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں :رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 22:40

نواز شریف واپس نہ آئے تو عمران خان پر این آراو دینے کا الزام لگے گا ..
ٰاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف باہر جاکر واپس نہیں آئے تو کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیے حکومت سزا یافتہ قیدی سے سیکورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، جو حکومت باہر جانے کی اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے، جب یہ مشرف کے دور میں گئے تو ماڈل ٹاون سمیت کٹے اوربچھڑے بھی دے کرگئے تھے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ دارعدالتوں کے اشتہاری ہیں، نیب عدالتیں اور قانون ان کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا، اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگا ہوا ہے کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہوکر واپس آگیا، یہ بھی اگر جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے، پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات