فٹ بال کے اس سٹیڈیم میں گول کیپر دو درخت ہیں

بدھ 13 نومبر 2019 23:38

فٹ بال کے اس سٹیڈیم میں گول کیپر دو درخت ہیں

بوگوٹا، کولمبیا میں حال ہی  میں ایک سنتھیتک سوکر سٹیڈیم کا افتتاح ہوا ہے۔ اس سٹیڈیم میں  دو کھلاڑی ایسے ہیں،  جو ہر وقت ہی اپنے مقام پر موجود رہتے ہیں۔ان کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کر ا لی ہے۔یہ دونوں کھلاڑی اصل میں دو درخت ہے جو سٹیڈیم  میں دونوں طرف گول کے عین سامنے کھڑے ہیں۔
2017ء میں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ری کریشن اینڈ سپورٹس نے بوگوٹا کے دارالحکومت  بوگوٹا کے پارک جاپون  میں ایک سوکر سٹیڈیم بنانے کی منظوری دی۔

سب کچھ ٹھیک تھا لیکن  اس سٹیڈیم میں دو طرف عین گول کے سامنے دو درخت آگئے۔ حکام نے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ جب علاقے کے لوگوں کو درخت ہٹانے کے منصوبے کےبارے میں معلوم ہوا  تو وہ عدالت چلے گئے۔ عدالت نے لوگوں کے حق میں فیصلہ دیا، جس کا مطلب تھا کہ آئی  ڈی آر ڈی  درختوں کو نہیں ہٹا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر بجائے نئی ڈیزائنگ  کرنے کے حکام نے تعمیراتی کام جاری رکھا، اور نتیجے میں دونوں درخت عین گول کے سامنے آگئے۔

عوام نے ان درختوں کو گول کیپر  کہنا شروع کر دیا۔
آئی ڈی آر ڈی کا کہنا ہے کہ عدالت نے جن درختوں کے کاٹنے سے منع کیا ہے، وہ خطرے سے دوچار درختوں کی انواع سے نہیں، اس لیے انہیں  اگلے سال ہٹا دیا جائے گا۔
اس سٹیڈیم  اور گول کے سامنے موجود ”گول کیپروں“ کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ان  گول کیپروں کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔