Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی ملاقات

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی جس میں عمومی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مل کر طے کرنا ہے۔ قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، زندگی کے ہر طبقے نے پاکستان کو آگے لے جانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہم اس روشن پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا خواب قائدؒ نے دیکھا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کرتار پور راہداری منصوبہ بین المذاہب رواداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم عمران خان جو کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ عمران خان نے راہداری کرتارپور بنا کر دنیا کو امن اور برداشت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو جائز قانونی حقوق حاصل ہیں اور حکومت پنجاب اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پراجیکٹس لا رہی ہے۔

پنجاب میں مزارات کی دیکھ بھال کے امور میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہی اقلیتوں کو بھرپور حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے قائداعظمؒ کے اقلیتوں کو عبادت کی آزادی دینے کے موقف کو عملی شکل دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات