ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر فاروقی سے سنی علماء کے وفد کی ملاقات

بارہ ربیع الاول کے جلوس اور محافل میلاد کو دی جانے والی بہترین سیکورٹی پر شکریہ ادا کیا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر فاروقی سے سنی علماء کے وفد نے زیرقیادت شاہ سراج الحق قادری ہمراہ مفتی عابد مبارک، محمد ولی اللہ نعیمی اور سنی علماء کرام نے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سنی علماء نے بارہ ربیع الاول کے جلوس اور محافل میلاد کو دی جانے والی بہترین سیکورٹی پر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی ایس ایس پی ایسٹ ،ایس ایس پی کورنگی، ایس ایس پی ملیر اور زیڈ آئی بی انچارج انسپکٹر گوپال داس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر فاروقی نے علماء کو یقین دلایا کہ ایسٹ زون کے افسران و ملازمان اسی طرح فرض شناسی - تندہی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔سنی علماء کرام نے بہترین کارکردگی پر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی اور زیڈ آء بی انچارج انسپکٹر گوپال داس کو تعریفی شیلڈ اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔#

متعلقہ عنوان :