تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی دفاعی برآمدات کا حجم 1ارب ڈالر تک جاپہنچا
جے ایف17 تھنڈر کو پاکستان کی دفاعی برآمدات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ پاکستان اور بھی بہت سا دفاع سامان فروخت کر رہا ہے جس کی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں: غیر ملکی خبررساں ادارے کا دعویٰ
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 14 نومبر 2019 22:32
(جاری ہے)
جبکہ دو سال پہلے یہی برآمدات محض100 ملین ڈالر کی تھیں۔ اس سے پانچ سال قبل یہ برآمدات صرف 60 ملین ڈالر کی تھیں۔
عہدیدار نے زیادہ سے زیادہ ہتھیاروں کی برآمد کے اس بڑھتے ہوئے رجحان اور اس میں پاکستان کی خودکفالت کی مہم کو بھی سراہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس بارے میں ابھی تک کوئی عوامی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں کہ کس طرح کے ہتھیار برآمد کیے گئے یا کہاں کیے گئے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستانی اسلحے کی تیاری میں چین نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کی مثال جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہیں جو دونوں ممالک مشترکہ طور پر تیار کرتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ "جے ایف 17 تھنڈر نے پاکستان کو خود کفالت کی بنیاد فراہم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی ٹینکوں کی تیاری میں بھی مدد کی ہے ، چین نے جے ایف 17 منصوبے اور پاکستانی بحریہ کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی تعمیر میں مدد کے ذریعے مدد کی ہے۔ یاد رہے کہ2016 میں پاکستان نے میانمار کے ساتھ 16 جے ایف 17 تھنڈر جنگجو طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اگرچہ معاہدے کی اصل قیمت کو عام نہیں کیا گیا تھا تاہم حکام نے نجی طور پر کہا ہے کہ یہ معاہدہ تقریبا 400 ملین ڈالر میں ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.