Live Updates

ن لیگ بانڈ سائن کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے؟ سینئیر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

ن لیگ اس لیے بانڈ سائن نہیں کر رہی کہ اگر ایسا کیا تو بعد میں اینکرز ٹی وی پر معاہدہ لہرا لہرا کر کہیں گے کہ آپ پہلے بھی ڈیل کر کے گئے تھے اب بھی ڈیل کر کے گئے ہیں: منصور علی خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 15 نومبر 2019 00:05

ن لیگ بانڈ سائن کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے؟ سینئیر صحافی نے اندر کی بات بتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر 2019ء) ن لیگ بانڈ سائن کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے؟ سینئیر صحافی نے اندر کی بات بتا دی ہے۔ سینئیر صحافی منصور علی خان نے اردوپوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانڈ مانگنے میں بھی سیاست ہے اور ن لیگ کی جانب سے بانڈ نہ بھرنا بھی سیاست کا حصہ ہے۔ منصور علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس لیے بانڈ سائن نہیں کر رہی کہ اگر ایسا کیا تو بعد میں اینکرز ٹی وی پر معاہدہ لہرا لہرا کر کہیں گے کہ آپ پہلے بھی ڈیل کر کے گئے تھے اب بھی ڈیل کر کے گئے ہیں۔

 
 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دونوں پارٹیاں جو کہہ رہی ہیں کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے لیکن دونوں پارٹیاں ہی سیاست کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو میں نے کبھی سلیکٹڈ نہیں کہا کیونکہ آئیں ان کو الیکٹڈ مانتا ہے اور جب تک قانون ان کو الیکٹڈ مانتا ہے میں تب تک انکو الیکٹڈ ہی کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساسی جماعتوں کا اپنا بیانیہ ہو گا لیکن میں انہیں سلیکٹڈ نہیں کہتا۔ منصور علی خان نے کہا کہ شہباز شریف بھی عمران خان کو سلیکٹڈ ہی کہتے ہیں لیکن وہ ان کو وزیراعظم ہی کہہ کر پکارتے ہیں کیونکہ وہ آئین کے مطابق وزیراعظم ہی ہیں۔ اردوپوائنٹ کی جانب انسے سوال کیا کہ کیا پسِ مردہ قوتیں چاہتی ہیں کہ نواز شریف چلے جائیں؟ اس پر منصور علی خان نے کہا کہ پسِ پردہ قوتوں کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن گزشتہ دنوں میری پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹاپ تین رہنماؤں میں سے ایک کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہین کہ نواز شریف باہر چلے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات