قصور، پرائس کنٹرول ریویو کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 15 نومبر 2019 22:14
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے بتایا کہ یکم نومبر سے 15نومبر تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 4818دکانوں کو چیک کیا ۔ 418دکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر 5لاکھ 4ہزار 100روپے جرمانہ جبکہ 42دکانداروں کیخلاف آئی آرز درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔
اس کے علاوہ قیمت پنجاب پورٹل پر موصول ہونیوالی 412شکایات کو متعلقہ مجسٹریٹس کے ذریعے چیک کروا کر موقع پر حل کر دیا گیا ہے اس طرح گرانفروشی اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنیوالوں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ضلع میں چینی کی فروخت 70روپے فی کلو یقینی بنائی جا رہی ہے اور آٹا20کلو 808روپے کے مطابق فروخت کروایا جا رہا ہے ۔ اسی طرح گھی کی فروخت بھی گورنمنٹ کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دو عدد کسان پلیٹ فارم کھول دیئے گئے ہیں جہاں پر کسان کسی قسم کی فیس کے بغیر خود اپنی پیدوار فروخت کر رہے ہیں جس سے عام شہری مستفید ہو رہے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.