سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی کا اجلاس
جمعہ 15 نومبر 2019 22:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور پسماندہ علاقوں کو یکساں حقوق دینا پارلیمان کی اولین ترجیح ہے تا کہ قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ 72برسوں سے ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔ صوبہ معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور صوبے کے لوگوں میں استحصال کی وجہ سے بے چینی پھیل رہی ہے۔ طلباء وسائل نہ ہونے کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور مقامی افراد کو یکساں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے صوبے میں غربت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف فرغ نسیم نے کوٹہ نظام کے ہونے اور اس کے باعث جعلی ڈومیسائل بننے کے مسئلے کی طرف اجلاس کی توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم پر مکمل طور پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث وہ افراد اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو دراصل حقدار نہیں ہیں اور حقیقی حقداروں کا استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ کے مطابق مختلف پسماندہ علاقوں سے آنے والے بیورکریٹ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے آفیسرز کو ان علاقوں میں ہی خدمات سرانجام دینی چاہئے تا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی لائی جاسکے۔انہوں نے کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے معاملہ کو کمیٹی ممبران اور کیبنٹ کی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کی سفارش کر دی۔ وفاقی وزیر برائے قانون فرغ نسیم نے معاملہ کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ معاملہ کیبنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے جس پر تمام کمیٹی ممبران نے معاملہ کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو معاملہ کو اپنی نگرانی میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی نے نیشنل اسمبلی کے ملازمین کو الاٹ کئے گئے پلاٹ اور ملازمین کی لسٹ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی اور اس معاملہ پر بنائی گئی ذیلی کمیٹی کو بحال کر دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی، وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم، سینیٹرز مہر تاج روغانی، کیشو بائی، مولوی فیض احمد، فدا محمد کے علاوہ وزارت پارلیمانی اموراور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.