-’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم ‘‘ ایم سی ایل کے زونل اسکواڈ کی کارروائی

جمعہ 15 نومبر 2019 23:35

ذ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم ‘‘ کے دوران میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زونل اسکواڈ نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ایم بلاک جوہر ٹائون کے علاقہ سے 05مویشی قبضہ میںلے کر متعلقہ سٹور میں جمع کروادئیے اور 9000روپے جرمانہ عائد کیا۔

شالامار زون اسکواڈ نے بھوگیوال کے علاقہ سے 05مویشیوں کوقبضہ میں لے لیااور 5000 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے سنی بسکٹ فیکری کے علاقہ سے 07مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے جبکہ داروغہ والا میں 01حویلی سیل کر دی ۔گلبرگ زون اسکواڈ نے گلبرگ تھری کے علاقہ سے 02مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔ راوی زون اسکواڈ نے بادامی باغ کے علاقہ سے 10مویشی قبضہ میںلے کر سٹور میں جمع کروا دئیے اور 10000روپے جرمانہ عائد کیا۔