چہرے پراضافی دُم والا کتا انٹرنیٹ پر وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 نومبر 2019 23:55

چہرے پراضافی دُم والا کتا انٹرنیٹ پر وائرل

مسوری کے ایک غیر تجارتی ادارے کی تحویل میں موجود ایک کتے کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے  وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کی وجہ  اس  کتے کے ماتھے پر ایک اضافی دُم کا ہونا ہے۔ اسی وجہ سے اس کتے کو Furry Unicorn کا نام دیا گیا ہے۔

کیپ جیرادو، مسوری  میں کتوں کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے غیر تجارتی ادارے میکس مشن  نے بتایا کہ  یہ کتا ناروہل دی لٹل میجیکل  فیوری یونی کورن کے نام سے مشہور ہے۔

میکس مشن کو یہ ہفتے کو  کتا ایک گلی سے ملا  تھا۔اُس وقت پالا ماری (فراسٹ بائٹ) کا شکار تھا۔

(جاری ہے)

 

اس کتے کی عمر 10 ماہ ہے۔ اس کے ماتھے پر موجود اضافی دُم  کی وجہ سے اس کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر فوراً ہی وائرل ہوگئیں۔ان تصاویر کو مقبول ٹوئٹر اکاؤنٹ WeRateDogs نے شیئر کیا تھا۔

میکس مشن کا کہنا ہے کہ کتے کی پالا ماری کا علاج  بہت بہتر طریقے سے ہورہا ہے، اس وقت یہ کتا صحت مند دکھائی دیتا ہے۔

جانوروں سے محبت کرنے والے بہت سے افراد نے  اس کتے کو اپنانے کی پیش کش کی ہے۔میکس مشن نے سی این این کو بتایا کہ لوگ ناروہل کو اپنانے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، انہیں امید ہے کہ لوگ دوسرے دستیاب کتوں کو بھی اپنائیں گے۔

چہرے پراضافی دُم والا کتا انٹرنیٹ پر وائرل

متعلقہ عنوان :