
1400 سال پرانا جنگو کادرخت انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا
امین اکبر
جمعہ 15 نومبر 2019
23:55

1400 سال پرانے جنگو کے ایک درخت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس کے سنہری رنگ اور بڑے سائز کو سراہا ہے۔ جنگو چین میں پایا جانے والا ایک بڑا زیبایشی برگ ریز درخت ہوتا ہےجس کے پتے پنکھے کی شکل کے ہوتے ہیں اور اس کا اخروٹ جیسا پھل کھایا جاتا ہے۔
یہ درخت چین کے ایک قدیم معبد میں واقع ہے۔ جنگو کے اس درخت نے معبد کی پورے صحن کو گھیرا ہوا ہے۔
یہ قدیم معبد چین کے شمال مغربی صوبے سانسی کے شہر شیان میں واقع ہے۔یہ قدیم معبد تانگ خاندان کے دور حکومت (618ء سے 907ء) میں بنایا گیا تھا۔(جاری ہے)
کہا جاتا ہے کہ جنگو کا یہ درخت تانگ خاندان کے ابتدائی حکمران لی شیمین نے بنایا تھا۔ انہیں چینی تاریخ کا طاقتور ترین بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔
اس درخت کے تمام پتے خزاں کے آخر میں جھڑ کر سارے صحن میں پھیل جاتے ہیں۔
اس درخت کے نیچے ہی بدھا کا مجسمہ ہے۔ بہت سے سیاح ہر سال اس معبد میں آتے ہیں اور یہاں تصاویر بنواتے ہیں۔جنگو کے اس درخت کو قدیم اور مشہور درختوں کی قومی حفاظتی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس درخت اور معبد کے ماحول کی حفاظت کے لیے حکام نے آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے بعد ہر روز سیاحوں کی ایک مخصوص تعداد ہی یہاں کا دورہ کر سکتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.