سینیٹر سراج الحق کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

پرامن اور منظم دھرنے پر مبارکباد دی

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پا کستان قیصر شرف کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا،ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں پرامن اور منظم دھرنے پر مبارکباد دی