کوئٹہ کراچی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں زخمی نواجون سیدنجیب اللہ شاہ چشتی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کی اپیل

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے جمعہ کے روزکوئٹہ کراچی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے نواجون سیدنجیب اللہ شاہ چشتی جوممتازمعالج سیدڈاکٹرطاہرشاہ چشتی کے صاحبزادہ ہے کی صحت یابی کیلئے تمام علماء دینی مدارس کے طلباء ومسلمانوں سے خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے علاوہ ازیں جمعیت نظریاتی کے سکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی نے ٹراما سینٹر میں سیدنجیب اللہ شاہ چشتی کے عیادت کی ان کے صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔