64 سالہ چینی شخص نے تنہائی سے بچنے کے لیے ایک گڈے کو اپنا بیٹا بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 16 نومبر 2019 23:50

64 سالہ چینی شخص نے تنہائی سے بچنے کے لیے  ایک گڈے کو اپنا بیٹا بنا لیا

ایک 64 سالہ تنہا چینی شخص   نے اپنی تنہائی کو ختم کرنے کا انوکھا حل نکالا ہے۔ انہوں نے  اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے ایک گڈے کو اپنا بیٹا اور اپنے  سفر کا ساتھی بنا لیا ہے۔ وہ اس گڈے کے ساتھ ملک بھر کے حسین مقامات پر نظر آ رہے ہیں اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو گئے ہیں۔

جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ  کے شینزن شہر سے تعلق رکھنے والے  ٹینگ  کے گڈے کا  نام شیاؤیان ہے۔

ٹینگ شیاؤیان کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ٹینگ نے بتایا کہ انہوں نے شیاؤیان کے لیے  کپڑوں کے 20 جوڑے خود بنائے ہیں، وہ موسم کے مطابق شیاؤیان کے  کپڑے تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ٹینگ نے بتایا کہ وہ صرف ٹوائلٹ جاتے یا نہاتے ہوئے شیاؤیان کو خود سے جدا کرتے ہیں، اس کے سوا  شیاؤیان ہر وقت ٹینگ کے ساتھ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ٹینگ کی ویڈیو شیئر ہو رہی  ہے، جس میں انہیں وسطی چین کے صوبے ہینان کے پُرفضا مقام پر شیاؤیان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ٹینگ نے بتایا کہ انہیں شیاؤیان کی  تصویریں بنانا بھی پسند ہے۔ کئی بار وہ اس کی ایک وقت میں 1000 سے زیادہ تصاویر بھی بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیٹی شیاؤیان کو اپنا بھائی اور نواسی انکل کہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ  اب شیاؤیان اُن کی روحانی سپورٹ ہے۔شیاؤیان، ٹینگ کے دوستوں میں بھی کافی مقبول ہے۔ٹینگ جب بھی  شیاؤیان کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں، اُن کےدوست  تصویروں کو کافی پسند کرتے ہیں۔وائرل ویڈیو میں ٹینگ کو  مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  وہ ٹینگ کی خوشی کے پیچھے چھپی تنہائی کو  دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :