Live Updates

پرویز الہٰی کے بیان کی پرزور تردید کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کر دیا

مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے،انٹرویو عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے، سربراہ جے یو آئی

اتوار 17 نومبر 2019 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویز الہٰی کے بیان کی پر زور تردید کرتا ہوں،مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ (ق )لیگ کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویز الہٰی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرویز الہٰی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلاؤ کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات