ابو ظہبی میں ایک ڈرائیور نے حدِ رفتار کی ایسی کی تیسی کر کے رکھ دی
عرب نوجوان کو 248کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر لیا گیا، 20 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ عائد
محمد عرفان منگل 19 نومبر 2019 10:40
(جاری ہے)
اتنی تیز رفتار سے گاڑی چلانا نہ صرف اس کی جان کے لیے بلکہ روڈ پر موجود دیگر ڈرائیورز کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔
پولیس کے مطابق اس نوجوان کی گاڑی کا نمبر ٹریس کرنے کے بعد اس پر 20 ہزار درہم کا ہوش رُبا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تاہم نوجوان ڈرائیور نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کر دی ہے۔ نوجوان نے عدالت کے رُوبرو اعتراف کیا کہ اس نے حدِ رفتار کی خوفناک حد تک خلاف ورزی کی تھی، تاہم یہ سب اُس نے کسی ایمرجنسی کی وجہ سے کیا۔ اُس کا کسی جگہ پر وقت پر پہنچنا انتہائی ضروری تھا۔ نوجوان نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ اُس پر عائد 20 ہزار درہم کے بھاری جرمانے کی رقم کو گھٹا دیا جائے۔ عدالت اس نوجوان کی اپیل پر 20 نومبر 2019ء کو فیصلہ سُنائی گئی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزارت داخلہ کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق مملکت بھر میں پیش آنے والے حادثات میں سے 45 فیصد کی ذمہ داری نوجوان ڈرائیورز پر عائد ہوتی ہے جبکہ ابو ظہبی میں رُونما ہونے والے 63 فیصد حادثات کا سبب نوجوانوں کی تیز رفتار ڈرائیونگ ہے۔ اس رپورٹ سے نوجوانوں کے بطور ڈرائیور رویئے کا پتا چلتا ہے۔ 18 سال سے 24 سال کے ڈرائیورز بہت جوش اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر کے نہ صرف اپنی بلکہ دُوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں۔ ایسا صرف امارات میں نہیں بلکہ پُوری دُنیا میں ہوتا ہے۔ دُنیا بھر میں 18 سے 24 سال تک کے ڈرائیورز کی ٹریفک حادثات میں موت کی شرح 25 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز کے مقابلے میں دُگنی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عمر کے نوجوان ڈرائیورز تیز رفتاری، موبائل فون کے استعمال اور اپنے سے آگے جاتی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ نہ رکھنے کے باعث حادثات کا نشانہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان ڈرائیورز انڈیکیٹرز کے استعمال اور سیٹ بیلٹ باندھنے کے معاملے میں بھی بے حد لاپرواہ ہوتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.