عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، ان کو بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے،

نواز شریف جیسی سہولت جیلوں میں قید دوسرے قیدیوں کو بھی ملنی چاہئے، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 19 نومبر 2019 17:07

عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، نواز شریف کے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، واپسی کیلئے لگتا ہے اب چلّے کاٹنے ہوں گے، نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، ان کو بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے، پاکستان میں آن لائن بس سروس لانچ کردی گئی ہے جس کے لئے ایئر لفٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، (ن) لیگ اب اپنے منشور کا نام چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے رکھ لے، نواز شریف جیسی سہولت جیلوں میں قید دوسرے قیدیوں کو بھی ملنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح ہفتہ کے روز عدالت لگائی گئی اور فیصلہ سنایا گیا اگر عدالت پیر کو لگائی جاتی تو کوئی قیامت نہیں آجاتی، اس طرح کے فیصلوں سے معاشرے میں فرق پیدا ہوتا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ طاقتور کیلئے الگ اور عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ میاں نواز شریف علاج کرانے کے بعد واپس آتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جرمانے حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے عائد کئے ہیں اور (ن) لیگ اپنے منشور کا نام چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے رکھ لے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی صورت بھی این آر او نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کی ویڈیو سے لگ رہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے اور میں دعاگو ہوں کہ وہ جلد روبصحت ہوں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی طبعیت بہتر ہوئی ہے، نواز شریف کی واپسی کیلئے لگتا ہے اب چلّے کاٹنے ہوں گے، ہفتة کو عدالت نے فیصلہ سنایا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیڑھیاں بھاگ کر چڑھے، لگتا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد طبیعت بہتر ہو گئی، آج ووٹ کو عزت دو والوں کی تحریک اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی حکومت حاصل کی ہے،عوامی تاثر منفی ہے اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔

ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، آن لائن بس سروس لانچ کی گئی ہے، ایئرلفٹ نے اپنے آئیڈیے سے 12 ملین ڈالر اکٹھے کئے ہیں۔ ایئرلفٹ آن لائن بس سروس کمپنی بیٹری بس سروس متعارف کرائے گی، آن لائن بس سروس سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی میں واپس لے آئے ہیں، ہم سولر سسٹم اور لیتھیئم ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر رہے ہیںاور اگلے چار سالوں میں پاکستان ان دونوں ٹیکنالوجیز میں آگے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 30 فیصد بجلی گرین سورسز سے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے بائیو ٹیکنالوجی پارک کو جلد بنائیں گے، ہماری کوشش ہے بائیو ٹیکنالوجی کی مد میں 10 ارب ڈالر کمائے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایئر ایمبولینس پر کام شروع کر رہی ہے جس سے طبی سہولیات میں بہتری آئے گی۔