ْکتے مارنے پر بین الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہیں،ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا ،گورنر سندھ

ہم نے کسی کو کوئی این آر او نہیں دیا، ہم صرف عدالتی فیصلے کے سامنے خاموش ہیں، عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت

منگل 19 نومبر 2019 18:10

ْکتے مارنے پر بین الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہیں،ہمیں اس بارے میں سوچنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کتے مارنے پر بین الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہیں، ہمیں اس مہم کے بارے میں سوچنا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک روانگی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو کوئی این آر او نہیں دیا، ہم صرف عدالتی فیصلے کے سامنے خاموش ہیں، این آر او کسی کو نہ دینا ہے نہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی شروع کی گئی کتا مار مہم پر بین الاقوامی ادارے اعتراض کرتے ہیں، لاڑکانہ کے زخمی بچے کی بہت بری حالت ہے، ہمیں اس کتا مار مہم کو دیکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کتوں کو سڑکوں پر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، ان کیلئے کمپانڈ بنا کر رکھنے کے اخراجات زیادہ ہیں، حکومت ان عالمی اداروں سے رابطے قائم کرکے متبادل طریقہ اور حل کے بارے میں کام کرے گی۔