پنجاب اسمبلی کااجلاس کورم کی نذر ،ڈپٹی سپیکر نے کل سہ پہر تک ملتوی کر دیا
جنہوںنے جانا تھا وہ چلے گئے ،حکمران کہہ رہے ہیں ہم این آر او نہیں دیں گے‘ سید حسن مرتضیٰ ملک میں کارڈیالوجسٹ ہی موجود نہیں تو کہاں سے بھرتی کریں ،اپوزیشن ہمیں بتا دے یا ہمیں دیدیں ہم بھرتی کر لینگے‘ وزیر صحت
منگل 19 نومبر 2019 22:36
(جاری ہے)
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں مزید60بیڈز کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔
ہمارے پاس کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کی کمی فی الحال پوری نہیں کی جا سکتی ۔جس پر محرک نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں اور آپ سے کام نہیں ہوتا تو وزارت چھوڑ دیں ہم خود ہی کارڈیالوجسٹ بھرتی کر لیں گے ۔جس پر وزیر صحت نے کہا کہ جب ملک میں کارڈیالوجسٹ ہی موجود نہیں تو کہاں سے کریں گے ،ہمیں بتا دیں یا ہمیں دیدیں ہم انہیں بھرتی کر لیں گے۔ حکومتی رکن جاوید کوثر نے اپنی تحریک التوا ئے کار کے حکومتی جواب کو مسترد کردیا اور کہا کہ وزیر صحت غلط جواب دے رہی ہیں ،گجر خان ہسپتال میں کوئی ٹراما سنٹر کام نہیں کررہا ،صرف ایک بورڈ لگا ہوا ہے جس پر وزیر خاموش ہو گئیں ۔ نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ جنہوںنے جانا تھا وہ چلے گئے اور حکمران کہہ رہے ہیں کہ ہم این آر او نہیں دیں گے ،ان میں پرانی چپ فٹ ہے جو کہتی ہے کہ میں جھڈناں نہیں ،آصف زرداری شدید علالت کے باوجود ریلیف نہیں مانگ رہے ، اگرانہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میںایک نہیں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اور بیوروکریسی کے لیے الگ الگ قانون ہے،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے جوش خطابت میں مزید کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کے ہونے کا ثبوت دے۔سندھ کے سیاستدانوں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک عوام کو غلط تاثر دے گا، سندھ کے جتنے کیسز ہیںوہ پنجاب میں منتقل کردیں۔قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کوگزشتہ روز بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی لایا گیا ۔اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاںبجانے کی ہدایت کی اور دوبارہ گنتی کرنے پر مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس آج (بدھ )کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.