باغبانپورہ ‘درینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 45 سالہ شخص کو قتل کردیا

بدھ 20 نومبر 2019 00:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) باغبانپورہ کے علاقے میں درینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 45 سالہ شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔بتا یا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقے بندروڈ پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 45 سالہ جمیل اور بلا گجر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے پولیس کے مطابق مقتول نے 10 سال قبل کاشف عرف کاشی وغیرہ کے بھائی کو قتل کیا تھا ۔

گزشتہ روز کاشف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول کو قتل کرکے اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لے لیا ورثا کی درخواست پر کاشف اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔