چارسدہ، میٹرک امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 20 نومبر 2019 13:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں دی پیس کالج چارسدہ میں تعلیمی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا جس میں پشاور اور چارسدہ کیمپس کے پرنسپلز ،کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہیڈ آفیس کی ڈائریکٹر اکیڈیمک نے مرکزی ر یسورس پرسن مس علشبا ثنا کے حیثیت سے تعلیم وتحقیق جدید خطوط پرامتحانات کی تیاری اوربہترین تعلیمی نتائج کے حصول کے موضوعات پر لیکچر دیا اورمختلف سمعی اور بصری آلات کی مدد سے شرکا کو جدید تعلیمی اور تکنیکی اصولوں سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :