کراچی سے بیوٹیشن کا کورس کرنے کیلیے لاہور آنے والی لڑکی پُراسرا طور پر لاپتہ ہو گئی

کائنات نامی بیوٹیشن نے 14 سالہ لڑکی کو کچھ دن پاس رکھنے کے بعد دارالامان بھیج دیا،وہاں سے اور لڑکی حسنہ کو اپنے ساتھ لے گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 نومبر 2019 13:50

کراچی سے بیوٹیشن کا کورس کرنے کیلیے لاہور آنے والی لڑکی پُراسرا طور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) کراچی سے بیوٹیشن کا کورس کرنے کے لیے لاہور آنے والی لڑکی لاپتہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی حسنہ نامی لڑکی لاہور میں آنے کے بعد لاپتہ ہو گئی۔لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی لاہور میں کائنات نامی بیوٹیشن کے ساتھ رابطے میں تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیوٹیشن کائنات نے بیٹی کو کچھ دن ساتھ رکھا پھر دارالامان بھجوا دیا۔

دارلامان سے مہوش نامی خاتون حسنہ کو ساتھ لے گئی۔جب مہوش تک پہنچے کی کوشش کی گئی تو پتہ لگا کہ اس نے دار الامان میں غلط پتی لکھوایا ہے۔اس حوالے سے لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے مہوش نے دارالان میں غلط ایڈیس لکھوایا، حکام بازیاب کروائیں۔جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ کیس کو سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی عدالتی احکامات پر دار الامان میں داخل ہوئی۔

حسنہ کو عدالتی احکامات پر مہوش کے حوالے کیا۔پولیس کا کہنا ہےہ کہ وہ حسنہ کر دارالامان سے لے کر جانے والی لڑکی مہوش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی 14 سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔خیال رہے کہ کراچی سے لاہور آنے والی لڑکی کی عمر 14سال بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال کراچی میں ایک لڑکی کے لاپتہ ہونے کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری سے 18سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی۔ لاپتہ ہونے والی رمشا نامی لڑکی 5اگست کو گھر سے یہ کہہ کرنکلی تھی کہ وہ اپنی سہیلی مصباح کے پاس جا رہی ہے تاہم وہ واپس نہیں آئی۔ لاپتہ لڑکی کے تمام دوستوں سے رابطہ بھی کیا گیا لیکن کچھ پتا نہیں چل سکا۔لاپتہ لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں درج تھا کہ لاپتہ لڑکی کو اس کی دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے۔ رمشا کے والد کی درخواست پر گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔