600داعش شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے

افغان صدر کا داعش کے خلاف فتح کا اعلان،ہتھیارڈالنے والو ں سے اچھا سلوک کیاجائے،حکام کو ہدایت

بدھ 20 نومبر 2019 15:16

600داعش شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہناتھا کہ افغان فورسز نے داعش کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے لوگوں سے انسانی ہمدردی کی بنا پر اچھا سلوک روا رکھا جائے۔

ادھرگورنر ننگرہارشاہ محمودمیاں خیل نے بتایاکہ 600کے قریب داعش کے شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے ہیں۔گورنر ننگر ہار شاہ محمود میاں خیل نے کہاکہ کہ توقع ہے کہ 2000 داعش فائٹرز اور ان کے خاندان والوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب طالبان نے افغان صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں بلکہ انہوں نے جنگ کو طول دیا اور طالبان کو داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں جھڑپوں سے روکا۔

اس سے قبل عراق، شام، ایران اور روس بھی داعش کے خاتمے اور شدت پسند تنظیم کے خلاف فتح کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں۔