وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹواسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا

وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینی ہو گی اور کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا ، اور یقینی بنانا ہو گا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے ، اسد عمر

بدھ 20 نومبر 2019 15:56

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹواسد عمر نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹواسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ بدھ کو سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرام فنڈز جاری رقوم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اسد عمر کو ملک میں وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔

وفاقی وزیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینی ہو گی اور کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا ، اور یقینی بنانا ہو گا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے ۔وفاقی وزیر نے خصوصی معاشی زون ، سماجی و معاشی منصوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :