Live Updates

ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف اور مشکلات کو نہیں بھولنا چاہئے،

عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے تحت بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کے حقوق کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، وزیراعظم عمران خان کا بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹ

بدھ 20 نومبر 2019 16:59

ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف اور مشکلات کو نہیں بھولنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کی تکالیف اور مشکلات کو نہیں بھولنا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے تحت بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کے حقوق کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات