جاپان کا ایسا شہر جہاں نکاس کی نالیوں میں خوبصورت مچھلیاں تیرتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 نومبر 2019 23:53

جاپان کا ایسا شہر  جہاں نکاس کی نالیوں میں خوبصورت مچھلیاں تیرتی ہیں

 کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ  دنیا کے کسی آباد شہر میں نکاس کی نالیوں میں خوبصورت کوئی (koi) مچھلیاں تیر رہی ہوں؟  یہ جگہ  جاپان کے کیوشو جزیرے میں ہے اور اسے  شمابارا  کہا جاتا ہے۔
1792 میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے  باعث اس علاقے میں 15 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں تازہ پانی کے بہت سے چشمے بھی پھوٹ پڑے ۔

کوئی نہیں جانتا تھا کہ ان چشموں کی وجہ سے اس شہر کو پانی کا  شہر کہا جائے گا۔پورے شمابارا میں اب تک 60 چشموں کے بارے میں معلوم ہو چکا ہے۔یہ پانی شہر کا وہ سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہے جو استعمال نہیں کیا جا رہا۔یہ پانی نکاس کی نالیوں کے ساتھ پورے علاقے اور کچھ  گلیوں میں بھی بہتا ہے، لیکن یہ اس جگہ کی سب سے حیرت انگیز با ت نہیں۔

(جاری ہے)

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ پانی اتنا زیادہ صاف ہے کہ حکام نے ان میں کوئی مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔

حکام نے 1978 میں سو میٹر کے آبی راستے میں کچھ  مچھلیاں چھوڑی تھیں۔ جلد ہی مچھلیوں کی تعداد بڑھ گئی اور یہ جگہ سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک بن گئی۔اس کے بعد حکام نے پورے شہر میں پانی میں کوئی مچھلیاں چھوڑ دیں۔یہ مچھلیاں پانی کے بہاؤ کے مخالف سمت میں تیرتی ہیں اور سیاحوں کی طرف سے پانی میں خوراک ڈالے جانے کا انتظار کرتی ہیں۔علاقے میں کئی جگہوں پر مچھلیوں کو خوراک نہ ڈالنے کی ہدایات درج ہیں لیکن سیاح انہیں کچھ ڈالے بنا نہیں رہتے۔
شمابارا کی نالیوں میں تیرنے والی مچھلیوں کی لمبائی 70 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ حکام ان مچھلیوں کے لیے پانی کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔


جاپان کا ایسا شہر  جہاں نکاس کی نالیوں میں خوبصورت مچھلیاں تیرتی ہیں

متعلقہ عنوان :