سن سکرین کریموں کے استعمال سے خاتون کی 10 ہڈیاں ٹوٹ گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 نومبر 2019 23:54

سن سکرین کریموں کے استعمال سے خاتون کی 10 ہڈیاں  ٹوٹ گئی

ایک چینی خاتون کے تیز کھانسنے کی وجہ سے اُن کی  10 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی وجہ اُن کا  سن سکرین کریمیں لگانا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے  کہ سن بلاک یا سن سکرین کریمیں لگانے سے اُن کےجسم میں وٹا من ڈی کی شدید کمی ہوگئی۔یاد رہے کہ سورج کی روشنی ، وٹامن ڈی کا بہت بڑا ذریعہ ہوتی ہے۔
مشرقی چین کے صوبے ژجیانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون  نے رات کو  کمرے سے قالین نکالا تو انہیں کھانسی شروع ہوگئی۔

وہ ہر رات کھانستی رہتی۔ ڈاکٹروں نے پہلے پہل انہیں  الرجی کی وجہ سے دمہ تشخیص کیا۔یہ شدید کھانسی جلد ہی اُن کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن گئی۔ کھانسی کے باعث شیاؤ میاؤ (فرضی نام) کے سینے کے بائیں طرف درد اٹھا۔ ڈاکٹروں کو دکھانے پر پتا چلا کہ اُن کی کئی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

(جاری ہے)


کھانسی کی وجہ سے پسلیاں ٹوٹنے پر حیران ڈاکٹرؤں نے شیاؤ میاؤ کے مزید ٹسٹ کیے، جن سے پتا چلا کہ اُن کی ہڈیوں کی کثافت عام چینی خواتین سے کم ہے۔

اُن کے جسم میں  وٹامن ڈی کی شدید کمی تھی، اُن کا بلڈ کیلشیم اور بلڈ فارسفورس لیول بھی خطرناک حد تک کم تھا۔
20 سالہ شیاؤ میاؤ نے بتایا کہ وہ اپنی رنگ  سانولی ہونے سے بچانے کے لیے اکثر گھر پر ہی رہتی ہیں،  پورا سال جب بھی وہ گھر سے باہر نکلتی تو ایس پی ایف 50 سن سکرین لگاتی ہیں۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ شیاؤ میاؤ  کی روز کاسمیٹک لگانے کی عادت کی وجہ سے اُن کی 10 پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  شیاؤ میاؤ کی عمر کے لوگ ہفتے میں تین بار صرف 20 منٹ میں دھوپ میں رہ کر وٹامن ڈی کی ضروری مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن سن بلاک یا سن سکرین کا استعمال وٹامن ڈی کو جلد میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کچھ ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ   سن سکرین کا استعمال جلد کو وٹا من ڈی جذب کرنے سے نہیں روکتا لیکن بہت سے ڈاکٹر اسے وٹامن ڈی کے لیے رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :