سی پیک کے ابتدائی 22 منصوبوں میں سے 13 مکمل اور 9 مکمل ہونے کے قریب ہیں ، مشاہد حسین سید

سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، منصوبہ ملکی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، تقریب سے خطاب

جمعرات 21 نومبر 2019 13:41

سی پیک کے ابتدائی 22 منصوبوں میں سے 13 مکمل اور 9 مکمل ہونے کے قریب ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک کے ابتدائی 22 منصوبوں میں سے 13 مکمل اور 9 مکمل ہونے کے قریب ہیں ،سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، منصوبہ ملکی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاور چائنہ کے پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی ماحولیات رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ پاکستان اور چین دوستی کا ڈی این اے وزیر بجلی عمر ایوب خان کے ڈی این اے میں ہے،صدر ایوب خان نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے ابتدائی 22 منصوبوں میں سے 13 مکمل جبکہ 9 مکمل ہونے کے قریب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے پاکستان میں سی پیک منصوبے تیز رفتار بنیاد پر مکمل ہوئے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک ملکی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔