چیف الیکشن کمشنرریٹائرمنٹ سے قبل فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کریں، احسن اقبال
سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جا چکا ہے، بتایا جائے، امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کس نے فنڈنگ کی؟ مواخذے سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ادھورا چھوڑا گیا، پی ٹی آئی 6 دسمبر کو چیف الیکشن کمیشن کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہی تھی، اگر کوئی فکر نہیں تو منی ٹریل پیش کریں۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 نومبر 2019 16:54
(جاری ہے)
مجھے افسوس ہے کہ وہ جماعت اور لیڈر جو سب کے اوپر کردارکشی کرکے اور کیچڑ اچھال کرتا ہے، خود کو مسٹرکلین کہتے ہیں، وہ جماعت جس نے کرپشن پر اپنا بیانیہ بنایا، ثابت ہوگیا یہی جماعت سب سے زیادہ کرپشن والی جماعت ہے۔
اس کا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے، پانچ سالوں سے کیس چلا رہا ہے لیکن حیلے بہانوں اورقانون ہتھکنڈوں سے التواء میں رکھا گیا۔تاکہ الیکشن کمیشن آزادانہ فیصلہ نہ کرسکے۔ حکومتی مشیر نے الزام لگایا ہم الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہورہے ہیں ، لیکن ہم تو انکوائری اور کیس کے فیصلے کا مطالبہ کررہا ہے۔ تحریک انصاف ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے سے روکتی رہی ہے۔اب ہمیں سمجھ آیا ہے کہ کیوں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے دوممبران پر اتفاق رائے کرنے سے روک رہی تھی؟کیونکہ الیکشن کمیشن کو ادھورا اور نامکمل کرکے اس کے مواخذے سے بچنا چاہتی تھی، وہ چیف الیکشن کمیشن کی 6دسمبر کو ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہی تھی کہ تاکہ باقی بچنے والے تین ممبران کی موجودگی میں وہ کہہ سکے کہ اب الیکشن کمیشن اس کا مجاز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کا معاملہ شفاف ہے تو کیوں خفیہ سماعت کیلئے درخواست کی جاتی رہی؟ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ میں منی ٹریل پیش کرنا ہوگی۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کس نے فنڈنگ کی؟ قوم رسیدیں مانگ رہی ہے،آپ نے قوم سے یہ 23بے نا می اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟وزیراعظم نے بڑی ڈسکوری کی ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غربت بڑھ گئی ہے، ان کو اکنامکس کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.