پراپرٹی ڈویلپر نے خریداروں سے پارک ویو کا وعدہ کیا لیکن گھروں کے ساتھ پلاسٹک کی جھیل بنا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 نومبر 2019 23:57

پراپرٹی ڈویلپر نے خریداروں سے پارک ویو کا وعدہ کیا  لیکن گھروں  کے ساتھ ..
چین کے شہر چانگشا میں ایک  پراپرٹی ڈویلپر نے گھر خریدنے والوں سے گھروں کے ساتھ  سرسبز ماحول اور پارک ویوز کا وعدہ کیا  لیکن  علاقے میں نیلے پلاسٹک سے جھیل نما جگہ بنا دی۔
وسطی چین  میں چانگشا کے ایک نئے رہائشی کمپلیکس  میں گھر خریدنے والے افراد گھروں کی چابیاں حاصل کر کے کافی خوش تھے۔ لیکن انہیں نہیں معلوم تھاکہ چانگشا شی جی یوجنگ رئیل اسٹیٹ  ڈویلپرز ان کے ساتھ جھیل کا وعدہ انوکھے انداز میں پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب ڈویلپر نے ان کے لیے نیلے رنگ اور پلاسٹک کے میٹریل سے جھیل بنا دی۔ اس جھیل میں کئی جگہوں پر لکڑی کے پل تھے۔ڈویلپر نے پختہ جگہ کی  ڈیکوریش اس طرح کی تھی کہ یہ اوپر سے دیکھنے پر جھیل نظر آتی تھی۔سرسبز نظارے کے لیے ڈویلپر نے گھروں کے ساتھ پیلے سے گارا نما میٹریل  اور خشک گھاس  کے بلاکس کی مدد لی۔
ڈویلپر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں کبھی بھی مصنوعی جھیل کا وعدہ نہیں کیا تھا۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ رہائشیوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔


پراپرٹی ڈویلپر نے خریداروں سے پارک ویو کا وعدہ کیا  لیکن گھروں  کے ساتھ ..