Live Updates

عمران خان شادی سے پہلے بھی مانیکا ہاؤس جاتے تھے،رہبر کمیٹی کے اجلاس میں رہنما خاتونِ اول کا ذکر کر کے قہقہے لگاتے رہے

عمران خان نے وزيراعظم بننے کیلئے بشریٰ مانيکا سے شادي کی، اجلاس ميں بشریٰ بی بی کے حوالے سے کوئی بات نہيں ہوئی،جب دوست بيٹھتے ہيں تو خوش گپياں تو ہوتی ہيں۔ شفيق پسروری کی ویڈیو پر وضاحت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 12:11

عمران خان شادی سے پہلے بھی مانیکا ہاؤس جاتے تھے،رہبر کمیٹی کے اجلاس ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر 2019ء) کچھ دن پہلے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون اول بشری بی بی کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شفیق پسروری کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اس وقت بھی بشریٰ بی بی سے ملتے تھے جب وہ مانیکا کی بیوی تھی۔اسی موقع پر کیمرہ دیکھ کر اویس نورانی نے شفیق پسروری کو روکا۔

یہاں پر یہ بھی سوالات اٹھتے ہیں کہ دینِ اسلام کے علمدار اور انسانی حقوق کے محافظ کیسے ایک خاتون کا مذاق سکتے ہیں۔اسی حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث کے نائب ناظم شفیق پسروری کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں خاتون کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ توہم پرستی اور جادو کے بارے میں بات ہوئی۔

(جاری ہے)

اور اس متعلق گفتگو کی جارہی تھی کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھی توہم پرستی میں مبتلا ہیں۔

ان کی شادی اس بنیاد پر ہوئی کہ عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے اور ملکی حالات اچھے ہوجائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان شادی سے پہلے بھی مانیکا ہاؤس جاتے رہے ہیں۔نائب ناظم جمیعت اہلحدیث کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں یہ بات ہوئی دھرنے کے وقت باتیں ہورہی تھیں کہ اسلام آباد میں بڑی سطح پر جادو ٹونا ہو رہا ہے۔اویس نورانی کی اس بات پر وہاں موجود تمام لوگ ہنس رہے تھے۔

شفیق پسروری سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگ وزیر اعظم اور خاتون اول کو ڈسکس کرکے قہقہے لگا رہے تھے کیا علماء کرام کو ایسی باتیں کرنا زیب دیتا ہے؟ شفیق پسروری کا کہنا تھا کہ ہم کسی خاتون کی بات کرکے نہیں ہنسے بلکہ ہم تو توہم پرستی پر ہنس رہے تھے۔ابھی میٹنگ شروع نہیں ہوئی تھی اور دوستوں کے درمیان خوش گپیاں ہو رہی تھیں۔آف دی ریکارڈ باتیں لیک کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات