جہانیاں،پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 8گینگ گرفتار کر لئے

جمعہ 22 نومبر 2019 16:55

جہانیاں،پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 8گینگ گرفتار کر لئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے 8گینگ گرفتار کر لئے ، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی،موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی برآمد کر لی ہے،ڈی پی او ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ضلع خانیوال میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرنیوالے 8گینگزکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکے قبضہ سے 18شاخ بکرے‘17بھینسیں /گائی/بچھڑے‘12عددموٹرسائیکل‘2لیپ ٹاپ‘5عددموبائل‘1ٹرک‘1پک اپ ڈالاٹوٹل مالیتی6457600برآمدکرلیے گئے ہیں‘ملزمان سی427600نقدی بھی برآمد کی گئی جبکہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 1عددکلاشنکوف‘1رپیٹر‘17پسٹل او رایک کاربین قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندارج کرلیا گیا ہے چوروں‘ڈاکوؤں‘عوام کو انکے جان ومال سے محروم کرنیوالے کریمینلز کی جڑیں بہت جلد اکھاڑ پھینکنے گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن بہارحسین شاہ‘جہانیاں سمیت چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوزدیگرسمیت پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈکیتی کی وارادتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہو ں نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہو ں نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے مویشی چھیننے والے اورچوری کرنیوالے 4گینگز‘موٹروے پر نقدی‘لیپ ٹاپ‘موبائل اوربس ڈکیتی کرنیوالا گینگ‘موٹرسائیکل چوری کرنیوالے گینگ کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندارج کرلیا گیا ہے۔انہو ں نے مزیدبتایا کہ ضلعی پولیس نے 23ملزمان کو گرفتارکیا‘ملزمان نے دوران انٹروگیشن درجن بھر سے زائد وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید ریکوری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :