سر درد کی شکایت کرنے والے شخص کے جسم میں 700 ٹیپ ورمز کی موجودگی

ٹیپ ورمز کے انڈے کچا گوشت کھانے کی وجہ سے انسانی جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 نومبر 2019 17:13

سر درد کی شکایت کرنے والے شخص کے جسم میں 700 ٹیپ ورمز کی موجودگی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 نومبر 2019ء) : سر درد کی شکایت کرنے والے چینی شخص کے جسم سے 700 کے قریب ٹیپ ورمز نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ژو ژونگ فا نامی ایک چینی شخص نے کم پکا ہوا گوشت کھا لیا تھا جس کے بعد اسے سر میں مسلسل درد رہنے اور مرگی کے دورے پڑنے کی شکایت ہونے لگی۔ جب علامات یہی رہیں تو 45 سالہ چینی شخص نے کالج آف میڈیسن، ژیجیانگ یونیورسٹی میں فرسٹ افیلیئیٹڈ اسپتال جا کر اپنا معائنہ کروایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہاں موجود ڈاکٹر وان جیانرونگ نے مذکورہ شخص کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں میں 700 کے قریب ٹیپ ورمز ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں کے پاس سینکڑوں ورمز موجود ہیں جو مذکورہ مریض کے اعضا کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کی جسم میں موجودگی سے آرگنز کو مزید نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ ٹیپ ورمز کے انڈے انسانی جسم میں اُس قت داخل ہوتے ہیں اگر کوئی شخص ان سے متاثرہ یا کچا گوشت کھا لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک میں گوشت کا استعمال کرتے ہیں جس میں روسٹ کیا گیا گوشت اور اس کے علاوہ مختلف گوشت کی اقسام شامل ہوتی ہیں۔ اگر گوشت پکاتے ہوئے تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو ٹیپ ورمز کے انڈے انسانی جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس بیماری کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ جب ٹیپ ورمز کسی انسان کے دماغ میں داخل ہو جائیں تو وہ مریض کی دماغی بیماریوں کا بھی موجب بن سکتے ہیں جن میں مرگی کے دورے پڑنا بھی شامل ہے۔ اس مرض کے علاج کے لیے ادویات کی مقدار مریض کو ہونے والی سوجن اور انفیکشن کو دیکھتے ہوئے بڑھایا یا کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :