Live Updates

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے، بین سٹوکس

منگل 26 نومبر 2019 11:42

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے، ..
ہیملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور متحد ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی۔بین سٹوکس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میز بان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے جس کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا بھی ایڈوانٹج ہے تاہم اس کا انکی ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے لئے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں جان لڑانا ہوگی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے ہیملٹن کے مقام پر شروع ہوگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :