ؒ شہید ایوب جان بلیدی کی قربانی اور بلوچ قومی کاز کیلئے انکی لازول جد وجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، نیشنل پارٹی کوئٹہ

eجان بلیدی نے جبر ظلم نا برابری منشیات اور ڈرگ مافیا کے خلاف جدوجہد کرکے قربانی دی ہے نیشنل پارٹی شہید ایوب جان بلیدی سمیت ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،صوبائی عہدیداران

منگل 26 نومبر 2019 22:20

، کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکریسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ نے کہا کہ شہید ایوب جان بلیدی کی قربانی اور بلوچ قومی کاز کیلئے انکی لازول جد وجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے شہید ایوب جان بلیدی نے جبر ظلم نا برابری منشیات اور ڈرگ مافیا کے خلاف جدوجہد کرکے قربانی دی ہے نیشنل پارٹی شہید ایوب جان بلیدی سمیت ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے جبر ظلم نا برابری اور اپنی وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید ایوب جان بلیدی 24ویں برسی کے موقع پر تعزیعتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ سکیرٹری پھلین بلوچ نومنتخب ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی اکبر بلوچ نومنتخب تحصیل پنجگور تاج بلوچ نے کہا کہ شہید ایوب جان بلیدی کا بلوچ قومی تحریک اور جمہوری قومی سیاست میں نمایاں کردار رہا ہے انہوں نے بہادری سے ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق نمائندگی کیا ہے ظلم جبر ناانصافی کے خلاف جوان مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے شہیدا کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے شہید ایوب جان بلیدی ایک کمیٹمنٹ اور مضبوط نظریہ سے وابستہ تھے شہید کسی ایک فرد یا قبیلہ کا وارث نہیں بلکہ بلوچستان کے مظلوم اور محکوم عوام کے وارث تھے نیشنل پارٹی شہید ایوب جان بلیدی سمیت ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں جنہوں اپنی وطن سرزمین ظلم جبر نابرابری کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی ہے شہید مولابخش دشتی شہید نسیم جنگیان شہید نواب اکبر خان بگٹی شہید غلام محمد بلوچ شہید لالہ منیر بلوچ شہید شیر محمد بلوچ سمیت ان تمام شیدا نے جس پلیٹ فارم پر لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا ہے ان کی یاد منانا ہرجمہوری سیاسی جماعت کی زمہ داری ہے نیشنل پارٹی شہید ایوب جان بلیدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے بالادست قوتوں اور عوام کو اپنے دست نگر اور غلام بنانے والے مافیا کے اگے دیوار بن کر مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔