یہ ٹرکی کا گوشت نہیں بلکہ مزیدار کیک ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 نومبر 2019 23:56

یہ ٹرکی کا گوشت نہیں بلکہ مزیدار کیک ہے

اس تصویر میں نظر آنے والا ٹرکی کا گوشت حقیقی نہیں بلکہ یہ تو  اصل میں مزیدار کیک ہے۔اگرچہ آپ کو معلوم بھی ہو کہ یہ ٹرکی کا گوشت حقیقی نہیں لیکن پھر بھی اسے دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا  کہ یہ گوشت نہیں ہے۔اسے انگلش کیک آرٹسٹ سارا ہارڈی نے بنایا ہے۔سارا کو مومی مجسمے بنانے کا تجربہ بھی ہے۔اپنے اسی تجربے کی وجہ سے سارا انسانی اعضا، سے لیکر پرندے اور مینڈک تک  کی صورت میں کیک بنا لیتی ہیں۔

سارا کو  اس طرح کے حقیقی کیک بناتے 4 سال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر اس طرح کیک بنانے کے ٹٹوریل بھی رکھے ہیں۔تاہم اُن کی ویڈیوز اس وقت وائرل ہوئی، جب فوڈ انسائیڈر نے اُن سے متعلق  ایک ویڈیو شیئر کی۔
سارا نے بتایا کہ پہلے وہ مختلف عجائب گھروں کے لیے مومی مجسمے بناتی تھی لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے خطرناک کیمیکلز سے کھیلنا بند کر دیا اور اپنے بچوں کے لیے کیک بنانے لگیں۔اُن کے کیک مشہور ہوئے تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سارا کے بنا ئے کیک کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


یہ ٹرکی کا گوشت نہیں بلکہ مزیدار کیک ہے