ترکی میں ایک پراسرار سخی شخص غریب لوگوں کے قرض ادا کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 نومبر 2019 23:56

ترکی میں ایک پراسرار سخی شخص غریب لوگوں کے قرض ادا کرنے لگا

ترکی کے شہر استنبول میں ایک پراسرار سخی شخص لوگوں کے گروسری کے قرض ادا کر رہا ہے۔ یہ شخص لوگوں کے دروازے  پر رقم کے لفافے بھی رکھتا ہے۔
پچھلےسال  ایشیائی استنبول کے شہر توزلا  کے غریب شہری اس وقت خوش ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ اُن کے گروسری کا قرض ادا کر دیا گیا ہے۔اس سخی شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے کر رہا ہے۔
پچھلے سال جب ترکش لیر ا کی قدر میں کمی ہوئی تو اشیائے صرف کی قیمتیں اور بے روزگاری کا تناسب بڑھ گیا لیکن یہ پراسرار شخص لوگوں کی مدد کرتا رہا۔


ایک گروسری سٹور کے مالک نے اس شخص کے بارے میں بتاتے ہوئے بتایا کہ  ایک بار ایک شخص اُن کے پاس آیا اور لوگوں کے قرض کی کاپی دکھانے کا کہا۔ گروسری سٹور کے مالک نے اُن چار افراد کے بارے میں بتایا، جن کا قرض سب  سے زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

وہ شخص مقروض افراد سے بات کر کے آیا اور سب کا قرض ادا کر دیا۔ گروسری سٹور کے مالک نے جب اس شخص سے نام پوچھا تو اُس شخص نے جواب دیا کہ اسے رابن ہڈ کہا جائے۔

ایک دوسرے گروسری سٹور کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے 30 سال میں پہلی بار کسی کو ایسا عمل کرتے دیکھا ہے،  اُن کے گاہک کافی خوش ہیں۔ اُس  پراسرار سخی شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب خدا کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال کے شروع میں  یہی شخص لفافوں میں رقم ڈال کر  لوگوں کے گھروں کے دروازے کے نیچے سے ڈالتا تھا ۔ مارچ میں جب خوراک کی قیمت سب سے زیادہ تھی تو وہ 1 ہزار لیرا (175 ڈالر) لفافوں میں ڈال کر لوگوں کے گھروں میں ڈالتے تھے۔ جون میں انہوں نے عید کے تحفے کے طور پر  25 ہزار لیرا یا 4360 ڈالر  سے لوگوں کے گروسری بلز ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :