گلے میں جونک پھنس جانے کے باعث ایک شخص مسلسل دو ماہ تک کھانستا رہا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 نومبر 2019 23:56

گلے میں  جونک پھنس جانے کے باعث ایک شخص مسلسل دو ماہ تک کھانستا رہا

جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں ڈاکٹروں نے ایک حیرت انگیز کیس  رپورٹ کیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص گلے میں جونک پھنسنے کے باعث  مسلسل دو ماہ تک کھانستا رہا۔
پچھلے جمعے کو یہ شخص لونگیان شہر کے وپنگ کاؤنٹی ہسپتال پہنچا اور دو ماہ سے مسلسل کھانسنے کی شکایت کی۔ کھانسی کے ساتھ خون آنے پر وہ پریشان  ہوئے اور ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا۔


ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پہلے پہل تو سی ٹی سکین کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی سکین میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی تو انہوں نے  برونچوسکوپی  (bronchoscopy) سے مسئلہ تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طریقے میں ایک چھوٹا کیمرہ گلے میں داخل کیا جاتا ہے۔اس سے انہیں گلے میں رہتی زندہ جونک مل گئی۔اصل میں برونچوسکوپی سے کئی جونک ملی تھی۔ اس شخص کو معلوم نہیں کہ اُن کے گلے میں جونکیں کہاں سے آئیں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ جونکیں پہاڑی چشموں کا پانی پینے سے گلے میں گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ٹوئزر کی مدد سے یہ جونکیں نکال دیں۔ٖ

متعلقہ عنوان :