انڈونیشیا کے انوکھے ریسٹورنٹ میں گاہک پانی اور مچھلیوں سے بھرے ہال میں کھانا کھاتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 نومبر 2019 23:57

انڈونیشیا کے انوکھے  ریسٹورنٹ میں  گاہک  پانی اور مچھلیوں سے بھرے ہال ..

انڈونیشیا کے ثقافتی دارالحکومت یوگیاکارتا میں ایک منفرد   ریسٹورنٹ ہے، جہاں پر ہال میں ٹخنوں تک پانی بھرا ہے اور اس پانی میں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں تیرتی ہے۔ یہ مچھلیاں کھانا کھانے والے گاہکوں کوپاؤں پر چھوتی اور  کاٹتی رہتی ہیں۔شہر کے مرکز سے بہت دور واقع سوٹو کوکرو کامبانگ ریسٹورنٹ پھولوں کے باغوں کے درمیان واقع ہے۔ شہری زندگی سے پریشان لوگوں کے لیے یہ کافی پرسکون جگہ ہے۔

اس ریسٹورنٹ کا ہال بنیادی طور پر گایوں کے باندھنے کے لیے بنایا گیا تھا، جسے ریسٹورنٹ کے مالک کے باپ کے مشورے پر ریسٹورنٹ میں بدل دیا گیا۔اس ریسٹورنٹ کے مالک، امام نور، کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور خبروں میں اس ریسٹورنٹ کی کوریج اُن کی سوچ سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ریسٹورنٹ قریبی آبادی کے لیے کھولا گیا تھا لیکن اب یہ کھانے کے حوالے سے سیاحتی مقام بن چکا ہے، مختلف شہروں سے یہاں پر لوگ  کھانا کھانے آتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ریسٹورنٹ  کے پانی میں سات ہزار چھوٹی مچھلیاں چھوڑی گئی تھی۔ ٹھہرے پانی میں یہ گاہکوں کے پاؤں کو چھوتی رہتی ہیں۔ گاہکوں کا کہنا ہے کہ انہیں مچھلیوں کا چھونا اور ہلکے سے کاٹنا پسند ہے۔
شمالی امریکا اور یورپ میں مچھلیوں سے اس طرح” پیڈی کیور“ کرانے پابندی ہے۔ یہ پابندی بیکٹریا کی انفیکشن اور جانوروں کے استحصال کی وجہ سے لگائی گئی ہے لیکن یہ ایشیائی ممالک میں کافی مقبول ہے۔
انڈونیشیا کے ا س مقبول ریسٹورنٹ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :