سمارٹ فونز کی لت چھڑانے کے لیے انڈونیشین طلباء کو چوزے دئیے جائیں گے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 نومبر 2019 22:58

سمارٹ فونز کی لت چھڑانے کے لیے  انڈونیشین طلباء کو چوزے دئیے جائیں گے

انڈونیشیا کے ایک شہر میں حکام ایلیمنٹری اور مڈل سکول کے 2000 طلباء کو  چوزے دیں گے تاکہ طلباء میں انٹرنیٹ اور سمارٹ فونز کے استعمال کی بڑھتی ہوئی لت کو کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

مغربی جاوا میں بانڈونگ میں مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 ایلمنٹری اور مڈل سکولوں کے طلباء کو چھوٹے چوزے دیں گے تاکہ  بچوں میں سمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کے استعمال کی بڑھتی ہوئی لت کو کم کیا جا سکے۔

 

بانڈونگ کے میئر اودید دانیال نے کہا  انہوں نے اکتوبر میں یہ  منصوبہ پیش کیا تھا، جس کا مقصد طلباء میں قابل قدر صلاحیتوں  کا اضافہ کرنا  اورانہیں   پرورش کرنے   جیسی ذمہ داریوں کے بارے میں سکھانا ہے۔

دانیا ل نے بتایا کہ  جو طالب علم چوزے کو پال سے سب سے بڑا مرغ بنائے گا اسے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :