یہ پلا اصل میں 2 سال کا جرمن شیفرڈ کتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 نومبر 2019 23:52

یہ پلا اصل میں 2 سال کا جرمن شیفرڈ کتا ہے
بعض لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اُن کے پالتو پلے ہمیشہ چھوٹے ہی رہیں تاکہ  ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں۔ فونکس، ایریزونا کی ایک خاتون کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ اُن کا  2 سال کا جرمن شیفرڈ کتا ابھی تک دو ماہ کا  ایک چھوٹا پلا نظر آتا ہے۔
رینجر نامی اس کتے کی طرف دیکھیں تو یقین نہیں آتا کہ یہ ایک بالغ کتا ہے۔اس کتے کے چھوٹے قد کی وجہ ایک نایاب بیماری Pituitary Dwarfism ہے۔


اس کتے کو یہ نایاب بیماری ایک طفیلی Giardia کی انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ے۔

(جاری ہے)

اس انفیکشن کی وجہ سے رینجر کو کئی ذیلی اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ علاج کے بعد رینجر اس قابل ہو گیا کہ ایک نارمل زندگی گزار سکے۔ اس کے علاوہ ہمیشہ چھوٹا قد رہنے کی وجہ سے زیادہ لاڈ پیار ملتا ہے۔
اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے رینجر انٹرنیٹ پر بھی خاصا مقبول ہے۔ انسٹاگرام پر رینجر کے چاہنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے زیادہ ہے۔ رینجر کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔






متعلقہ عنوان :