مصر میں حنوط شدہ شیر کےبچوں، کوبرا اور مگرمچھوں کی نایاب دریافت

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 نومبر 2019 23:52

مصر میں حنوط شدہ شیر کےبچوں، کوبرا  اور مگرمچھوں کی نایاب دریافت

مصری حکام کو بہترین حالت میں بہت سے حنوط شدہ جانور اور جانورون کے مجسمے  ملےہیں۔ یہ حنوط شدہ جانور اور مجسمے  سقارہ میں 2004 میں ملنے والے حنوط شدہ بالغ شیر کے ملنے  کے قریبی مقام سے دریافت ہوئے ہیں۔
حکام کو جو حنوط شدہ جانور ملے ہیں، ان میں چیتے، کوبرے اور مگر مچھ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ درجنوں حنوط شدہ بلیاں، 75 لکڑی اور کانسی کے بلی کے مجسمے،  حنوط شدہ پرندے اور ایک حنوط شدہ بھونرا بھی ملا ہے۔

اس بھونرے کا سائز عام بھونروں سے تین سے چار گنا زیادہ ہے۔ ماہرین کا  کہنا ہے کہ یہ سب چیزیں ساتویں صدی قبل مسیح کی ہیں۔
ماہرین مصریات کا ماننا ہے کہ قدیم لوگ ان حنوط شدہ جانوروں کو ہی دیوتا  یا دیوتا کا روپ سمجھتے تھے اسی لیے خداؤں کے حضور مذہبی رسم کے طور پر ان جانوروں کو حنوط کرتے تھے۔

مصر میں حنوط شدہ شیر کےبچوں، کوبرا  اور مگرمچھوں کی نایاب دریافت