
اس ریاست میں حکام نے 420 میل کے سنگ میل کو 419.99 میل سے بدل دیا۔ دلچسپ وجہ
امین اکبر
جمعہ 29 نومبر 2019
23:56

کولوراڈو میں حکام کو امید ہے کہ ایک سنگ میل میں ایک میل کے سوویں حصے کے فرق کی وجہ سے اب یہ چوری ہونے سے بچ جائے گا۔انٹرسٹیٹ 70 پر سنگ میل 420 بار بار چوری ہو جاتا تھا۔
میریجونا کلچرل میں 420 کے عدد کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ مریجونا کا استعمال کرنے والے حضرات عام طور پر 4 بج کر 20 منٹ پر ہی اپنی محفل جماتے ہیں۔ اس کےعلاوہ اپریل کے مہینے کی 20 تاریخ کو ہر سال ساری دنیا میں میریجونا کے حوالے سے تقریبات ہوتی ہیں۔
میریجونا کا استعمال کرنے والے اکثر اس سنگ میل کو چوری کر لیتے تھے۔ حکام نے اسے چوری سے بچانے کا آسان حل یہی سمجھا کہ سنگ میل پر 420 لکھنے کی بجائے 419.99 لکھ دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق فور ٹوئنٹی اصطلاح کا سب سے پہلے استعمال ایک مقامی دیوار پر بیٹھنے والے دوستوں کے ایک گروپ نے کیا۔
(جاری ہے)
انہیں والڈوس (Waldos) کے نام سے جانا جاتا ہے۔والڈوس ہرروز سکول کے بعد 4 بجکر 20 منٹ پر ملاقات کرتے۔
انہوں نے smoke کی جگہ weed کا لفظ بھی استعمال کرنا شروع کیا۔ ان دوستوں کا تعلق گریٹ فل ڈیڈ بینڈ سے بھی تھا۔ اس بینڈ کے چاہنے والوں نے بھی اس اصطلاح کا استعمال شروع کر دیا۔۔میریجوانا میگزین ہائی ٹائمز نے 1991 میں پہلی بار 420 کا استعمال کیا، جس کے بعد یہ عدد مقبول ہوگیا۔کولوراڈو میں میریجوانا کی فروخت قانونی ہے۔ اس کا پہلا سٹور 1 جنوری 2014 کو کھلا تھا۔سنگ میل 419.99 کنساس کی سرحد سے 25 میل دور ہے۔ یہ وہ واحد عدد نہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر چوری ہوتا ہے۔ لاریمر کاؤنٹی میں کیمرون پاس میں ایک سنگ میل 68.5 کے نام سے بھی ہے۔ اس سنگ میل کو 69 سنگ میل کی بار بار چوری کے بعد تبدیل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے طریقے اپنانے کے بعد سنگ میل کی چوری ختم ہو جاتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.