
پورے خاندان کو کھونے کے بعد 10 سالہ لڑکا کھیتی باڑی کر کے زندگی گزار رہا ہے
امین اکبر
جمعہ 29 نومبر 2019
23:57

ویتنام کے دیہاتی علاقے میں 10 سالہ لڑکے نے اپنے سارے خاندان کو کھونے کے بعد خود کو اپنانے والوں کی تمام پیش کشیں مسترد کر دی ہیں۔ اپنی زمین پر کام کرنے والا یہ لڑکا تنہا زندگی گزار رہا ہے ۔ اس کے بارے میں جان کر دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دل پگھل گئے ہیں۔
دس سال کی عمر میں بچوں کو سکول جانے اور اپنے بچپن سے لطف اندوز ہونے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا لیکن ویتنام کے دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈانگ وان کھوین کے دن کا اکثر حصہ اپنے گھر کے پاس کھیتوں میں سبزیاں اگانے اور اپنے لیے خوراک تلاش کرنے میں بسر ہو جاتا ہے۔
(جاری ہے)
ایسے میں ڈانگ وان کو اپنی دادی کے پاس رہنا پڑا۔تاہم حالات اس وقت بدتر ہو گئے جب ایک حادثے میں اُن کے والد کی وفات ہو گئی اور اُن کی دادی نے دوسرے گاؤں میں شادی کر لی۔ایسے میں ڈانگ وان کا خیال رکھنے کے لیے کوئی نہ رہا۔
ڈانگ وان کے والد اُن کے کھانے، کپڑوں اور دوسری چیزوں کے لیے رقم بھیجتے تھے۔ والد کی وفات اور دادی کی شادی کے بعد اُنہیں ہر کام خود کرنا پڑا۔ویتنامی میڈیا میں چلنے والی ایک ویڈیو میں ڈانگ وان کو کھیتوں میں سبزیاں اگاتے ہیں اور پکانے کے لیے بانس کی ٹہنیاں اکھٹی کرتے دیکھایا گیا ہے۔ڈانگ وان کی راتیں گھاس پھونس کی چھت والی ایک لاوارث جھونپڑی میں گزرتی ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ کوئی خاندان انہیں اپنائے۔
ڈانگ وان کے والد کی وفات کا سن کر اُن کی استانی نے چندا جمع کیا تاکہ مرحوم کی میت گاؤں لا کر تدفین کی جا سکے۔ اس کے بعد انہوں نے مقامی حکام کو ڈانگ وان کے حالات کے بارے میں مطلع کر دیا۔اُن کے دادا دادی یا نانا نانی میں سے کسی نے بھی انہیں ساتھ لے جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔اُن کے لیے یتیم خانے میں داخلے یا کسی خاندان کے اپنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن انہوں نے اکیلے رہنے کو ترجیح دی۔اُن کا دعویٰ تھا کہ وہ اکیلے اپنا خیال رکھ سکتے ہیں ۔
ڈانگ وان کو غذائیت سے بھرپور کھانوں، جیسے چاول وغیرہ ، کے لیے اپنے ہمسایوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اپنی اگائی ہوئی سبزیاں اور بانس کی ٹہنیاں بھی پکا کر کھاتے ہیں۔ڈانگ وان نے اعتراف کیا کہ رات کو اکیلے سونے کے دوران جھونپڑی کی دیواروں سے، ہواچلنے کی وجہ سے آنے والی آوازیں انہیں اچھی نہیں لگتی۔
جب سے ڈانگ وان کی استانی نے اُن کی ویڈیو شیئر کی ہے، بہت سےلوگوں نے انہیں اپنانے کی پیش کش کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اُن کی مالی امداد کی بھی پیش کش ہے۔ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ڈانگ وان نے ان پر کیا جواب دیا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنے مشکل حالات میں گزارہ کرنے کے باوجود ڈانگ وان نے آج تک ایک دن بھی سکول سے چھٹی نہیں کی۔ وہ ہر صبح اپنی سائیکل پر سکول جاتے ہیں اور واپس آ کر اپنے کھیتوں میں کام کرتےہیں۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.