گرین شرٹس کو کینگروز سے مسلسل پانچویں بار وائٹ واش پر شوبز ستار ے بھی پھٹ پڑے

کھلاڑیوں کو بیرون ملک سیریز کو صرف ٹور کے طور پر نہیں لینا چاہیے ، کارکردگی بھی دکھانی چاہیے

منگل 3 دسمبر 2019 12:46

گرین شرٹس کو کینگروز سے مسلسل پانچویں بار وائٹ واش پر شوبز ستار ے بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) گرین شرٹس کو کینگروز سے مسلسل پانچویں بار وائٹ واش پر شوبز ستار ے بھی پھٹ پڑے ۔ اداکار ہمایوں سعید، ببرک شاہ، احسن خان، ثنا، نیلم منیر ، مدیحہ شاہ ، حمیر اارشد اور شبنم مجید اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، اگر پاکستانی ٹیم ایک سیریز میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کے بعد کئی سالوں تک فتح کے قریب بھی نہیں جاتی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ، کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لئے صرف تربیتی کیمپ کے شیڈول کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں انفرادی طو رپر بھی اس پر کام کرنا چاہیے ۔ کھلاڑیوں کو معلوم تھا کہ ہم نے آسٹریلیا میں تیز وکٹوں پر کھیلنا ہے تو انہیں اس کی پریکٹس کرنی چاہیے تھی ۔ کھلاڑیوں کو بیرون ملک سیریز کو ایک ٹو ر کے طور پر نہیں لینا چاہیے بلکہ وہاں جا کر کارکردگی بھی دکھانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :