میٹرک کے سالانہ امتحان2020 کا آغاز 22 فروری 2020سے ہوگا

بدھ 4 دسمبر 2019 14:29

میٹرک کے سالانہ امتحان2020 کا آغاز 22 فروری 2020سے ہوگا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 22فروری 2020 سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام 22 فروری 2020 کو شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلہ فارم سرگودھا بورڈمیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ جس کے تحت اب سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 13 دسمبر 2019 تک جمع ہو سکیں گے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زہر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان2020 کا آغاز 22 فروری 2020سے ہوگا۔