
سپرے پینٹ کیے ہوئے قطبی ریچھ نے جنگلی حیات کے روسی ماہرین کو حیران کر دیا
امین اکبر
بدھ 4 دسمبر 2019
23:49

حال ہی میں جنگلی حیات کے روسی ماہرین ایک قطبی ریچھ کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اس ریچھ کی ایک سائیڈ پر سپرے پینٹ سے T-34 پینٹ کیا گیا تھا۔
ٹی 34 ایک روسی ٹینک کا نام ہے۔ اس ٹینک نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف روس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک فوجی مذاق ہے کیونکہ سائنسدان ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ماہرین نے قطبی ریچھ پر سیاہ پینٹ سے لکھنے کی مذمت کی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف روس کی پریس آفیسر ڈاریا بویانوا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس ریچھ کی فوٹیج دیکھ کر تنظیم کے افراد کافی حیران ہیں۔
(جاری ہے)
سائنسدان اناطولے کوچینوف کا کہنا ہے کہ ریچھ پر لکھنے الفاظ کی لکھائی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جس وقت انہیں پینٹ کیا گیا، اس وقت ریچھ حرکت نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لکھائی کا نشان کئی ہفتوں بعد مٹے گا۔ اس سے ریچھ کے لیے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر قطبی ریچھ شکار کے دوران خود کو اپنی برف جیسی رنگت کی بنا پر ہی چھپا تا ہے، اس لکھائی کے بعد وہ جانوروں کو نظر آ جائے گااور شکار نہیں کر سکے گا۔
روسی حکام اس انوکھے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.