کرتارپور راہداری سے پاکستان داخل ہونے والی سکھ لڑکی کا بیان سامنے آ گیا

ہندو لڑکے سے زبردستی شادی کی گئی،اسلام قبول کر کے نئی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیوں نے لڑکی کو گھیر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 دسمبر 2019 11:23

کرتارپور راہداری سے پاکستان داخل ہونے والی سکھ لڑکی کا بیان سامنے آ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء) بھارت سے کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی سکھ لڑکی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ لڑکی 23سالہ منجیت کور کو بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیوں نے گھیر لیا۔اور سکھ لڑکی سے دس گھنٹے تک تفتیش کر تے رہے۔منجیت نے پاکستانی قومی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مرضی کے خلاف اہک ہندو لڑکے سے اُس کی شادی کر دی تھی۔

منجیت کور نے کہا سوشل میڈیا پر اس کی ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی ہوئی جس کا نام اویس مختار ہے۔منجیت کور کا کہنا ہے کہ وہ اسلام قبول کر کے نئی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پولیس نے کرتارپور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لیے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت سے غیر قانونی طور پر کرتارپور کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی تھی۔ پاکستانی وزیٹرز کے لیے گوردوارہ سے واپسی پر بھی بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 23 نومبر کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کور یاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک فرینڈ سے ملنے کے لیے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیا ہوا لڑکا اپنے دوست اور پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ملاقات میں سکھ یاتری منجیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور یاتری کارڈ گوردوارکے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔واضح رہے کہ کرتاپور راہداری کھلنے کے بعد جہاں سکھ برداری روزانہ کی بنیاد پر کرتارپور آتی ہے وہیں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں تفریح کے غرض سے موجود ہوتی ہے۔