Live Updates

اپوزیشن تمام سیاسی معاملات کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے ،ڈاکٹر رمیش کمار

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:15

اپوزیشن  تمام سیاسی معاملات کے حل کیلئے  مثبت کردار ادا کرے ،ڈاکٹر رمیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے حزب اختلاف کی بعض جماعتوں کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو تمام سیاسی معاملات کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے کیونکہ نا اتفاقی سے سیاسی اور قومی مسائل حل نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمیشنر کی تقرری سمیت دیگر معاملات پر امن طریقے سے حل ہو سکتے ہیں لیکن حزب اختلاف حکومت کے خلاف الزامات لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میںحکومت تمام اداروں سے بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے پر عزم ہے ۔رمیش کمار نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات